لاہور(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم کااقتصادی پیکج خوش آئندہے کروناوائرس نے ہرشعبہ زندگی کومتاثرکیاہے ۔حکومت کی طرف سے کی گئی تمام احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی ہم بھر پور تائید کرتے ہیں ۔کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ تاہم سب سے بڑی کوشش گناہوں کی معافی اوراللہ کی طرف رجوع ہے ۔پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں پہلے سے ہی نہ ہونے کے برابرتھیں لیکن کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت جام ہوکررہ گئی ہے ۔ملک کی ساٹھ فیصدآبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے ۔ان حالات میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبہ جات کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان خوش آئندہے ۔ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدر کاشف اقبال نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کاعزم رکھتے ہیں ہماری دعاہے کہ اللہ انہیں پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کے عملی اقدامات کی توفیق دے ۔