کراچی( نیٹ نیوز) کراچی کلفٹن ٹریفک سکیشن کے افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرکے نئی روایت قائم کردی ہے ، ٹریفک پولیس افسر نے غریب سائیکل سوار کا ون وے کی خلاف ورزی پر 500 روپے کا چالان کردیا۔محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرتا ہوں، گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے ، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں۔ کلفٹن ٹریفک سیکشن کا مؤقف ہے کہ جرمانہ ٹریفک پولیس افسر نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔دوسری جانب سائیکل سوار کے ٹریفک چالان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں پولیس افسر چالان کرتے ہوئے خود ویڈیو بنارہا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے پر نوٹس لے لیا اور ایس پی ٹریفک سٹی کو انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں اور کہا کہ ٹریفک اہلکار چالان کرتے وقت لوگوں کی معاشی پریشانیاں بھی ذہن میں رکھیں۔