کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں نمازجمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے اعلان کے بعد پولیس کنٹرول پر پابندی پر عملدرآمد کرانے کا پیغام نشرکرنے والا پولیس اہلکار پیغام دیتے ہوئے زاروقطار رو پڑا جس کی آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیاپروائر ل ہوگئی ہے ۔سندھ پولیس اہلکار کنٹرول پرپیغام چلارہاتھا کہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں نماز جمعہ کا اجتماع کہیں نہیں ہوگا،اس دوران وہ بار بار روتا رہا اور پیغام سننے والے دوسرے پولیس والے اسکی ہمت بندھاتے رہے ۔