مکرمی ! کراچی میں اسکولز انتظامیہ مسلسل عدلیہ کے فیصلوں کی توہین کررہی ہے کیٔ اسکولوں سے شکایت سامنے آرہی ہیں کہ بچوں کے لیے پینے کاپانی تک نہیں ہے صرف دیکھانے کے لیے واٹر کولر رکھے ہوے ہیں واش روم انتہائی گندگی کے ڈھیر ہیں صفائی کا انتظام نہیں جس کی وجہ سے بچے بیمار ہورہے ہیں۔ جن بچوں کی طرف سے فیس ادا نہیں ہوسکی کیونکہ بہت سے والدین کو کیٔ ماہ کی تنخواہ نہیں ملی اور وہ بہت مشکل میں ہیں ان بچو ں کی مارک شیٹ روک دی گی ہے والدین کا کہناھے پیپر چیک کرانے کی ذمہ داری اسکول والوں کی ہونی چاہیے ایسے ٹیچر بھرتی کیے گے ہیں جوپانچ کلاس تک نہیں پاس ۔ وفاقی حکومت فوری نوٹس لیتے ہوے عملی اقدام کرے کہ ہمارے بچے تعلیمی درسگاہو ں میں محفوظ نہیںمیری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کراچی کے ا سکولز کی انتظامیہ کے زیادتیوںکی روک تھام کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے۔ ( عمران احمد سلفی کراچی)