مکرمی !کراچی جس کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ معاشرتی مسائل سے جکڑا ہوا ہے۔ لوگوں کی تکالیف اور پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ایک مسئلہ جس پر کراچی آجکل نشانہ بنا ہوا ہے۔جی ہاں ڈینگی یہ مرض ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ کراچی میں روز تقریبا ڈھائی سو سے تین سو کے قریب مریض اس مسئلہ کے لیے اسپتال لائے جارہے ہیں۔اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور اس سے روز ہلاکتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ان سب کی وجہ کراچی میں گندگی اور مچھر ہیں۔ ہم اپنی آنکھیں کب کھولیں گے ؟کہ جب ہمارا کوئی پیارا اسپتال کے بستر پر زندگی اور موت سے لڑ رہا ہوگا؟ میری وزارت صحت اور کی ایم سی کے افسران سے درخواست ہے کہ اس مسئلہ پر ایکشن لیا جائے اور روز ہر علاقے میں مچھر مار اسپرے کروایا جائے تاکہ اس مرض سے نجات حاصل کی جاسکے۔ انسانی جان بہت قیمتی ہوتی ہے اس سے پیار کریں۔ (عائشہ اسلم، کراچی)