کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور بھی کراچی کے لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکے ۔کلفٹن تین تلوارکے قریب خواجہ سہیل منصور کو 2موٹر سائیکل سواروں نے روک کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔خواجہ سہیل منصور نے کہا ہے کہ ملزموں نے ہیلمٹ پہنا تھا ، موبائل فون، گھڑی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو گزشتہ رات روکنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ان کے بیٹے حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سابق گورنر کو روکنے سے متعلق میڈیارپورٹس پرنوٹس لے لیا اور انکوائری رپورٹ طلب کرلی ۔