کراچی(رپورٹ:وقاص باقر) کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کو 10سال قبل کی آبادی کی بنیاد پروسائل فراہم کیے جارہے ہیں،سندھ میں 5100 سے زائدبلدیاتی کونسلزگزشتہ بارہ سال سے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ سے محروم ہیں۔نئے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے لیے ارکان کے انتخاب کا مرحلہ بھی تاحال شروع نہیں ہوسکا۔