کراچی (سٹاف رپورٹر )ہوٹل سے مفت کھانا کھانے اورچائے پینے والے ڈی ایس پی خالد ٹیپو نے سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر خبر نشر ہونے کے بعد ہوٹل ملازم کو کھانے کی رقم ادا کردی۔ڈی ایس پی نے کھانے اور چائے کی مد میں پہلے 20ہزار روپے ادا کیے اور بعد ازاں23ہزار روپے کی رقم ادا کردی۔