کراچی(سٹاف رپورٹر)گڈاپ سٹی سپر ہائی وے پر رینجرز کی موبائل ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں انسپکٹر سمیت 3اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ 35ونگ رینجرزکی موبائل ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں رینجرزموبائل میں سوار حوالدار سہیل اکرم موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ انسپکٹر عبدالرزاق ،لانس نائیک گل خان , سپاہی حمزہ , سپاہی مرتضیٰ ، ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہو گئے ۔ہسپتال میں دوران علاج انسپکٹر عبدالرزاق اور اہلکار حمزہ دم توڑ گئے ۔ اطلاع ملنے پررینجرزاورپولیس افسر موقع پر پہنچ گئے ۔رابطہ کرنے پر گڈاپ سٹی تھانے کے ایس ایچ اونعمت بھٹی نے بتایا کہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ان کی میتیں رینجرز کے افسروں کے حوالے کردی گئیں ،جنہوں نے جسد خاکی آبائی علاقوں کو بھیج دیئے ۔