کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) نے جیالوں کے دل لیاری سے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے شاہجہاں بلوچ نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔شاہجہاں بلوچ نے ن لیگی رہنماحمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی۔ شاہجہاں بلوچ نے کہا ن لیگ وفاقی جماعت ہے اور ہمارے شہرکواس کی ضرورت ہے ۔