کراچی،لاہور،ساہیوال ،جمرود ( سٹاف رپورٹر ، کرائم رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز، ڈسٹر کٹ رپورٹر) کراچی میں ماں کی 3 بچوں سمیت خود کشی،دیگر واقعات میں 5 افراد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیزون کے مکان نمبر A110 سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشوں کی اطلاع پرپولیس پہنچی تو دیکھا کہ خاتون کی لاش لٹکی ہوئی تھی جبکہ بیڈ پر3 بچے مردہ حالت میں پڑے تھے ،پولیس کے مطابق مذکورہ مکان نجی بینک کے اعلیٰ افسرعابد علی کا ہے اوروہ 7 اگست کواندرون سندھ گئے تھے ،جب وہ گھرآئے تو تعفن اٹھ رہا تھا اورکمرے میں اسکی بیوی عاصمہ کی لاش لٹکی ہوئی تھی جبکہ 8 سالہ جویریہ، 5 سالہ علیشا اور3 سالہ باقرکی لاشیں بیڈ پرموجود تھیں جنہیں زہردیکرمارا گیا،،پولیس کے مطابق بظاہرایسا لگتا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون نے یہ قدم اٹھایا۔ ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ شاکس میں دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں سلیم کا بیٹا طاہر اور باڈی گارڈ،خان اکبرکا بیٹا رمیز خان جاں بحق ہو گیا ، متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ادھرتودہ میلہ میں عابد اوربابوحجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ساہیوال کے ہی 56جی ڈی میں سرفراز اور محمد عباس کے درمیان قتل کی رنجش چلی آرہی تھی کہ سرفراز کا بیٹا جب ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس آرہا تھا کہ وحید وغیرہ نے حملہ کر کے بچے کی آنکھیں نکال دیں اور شدید زخمی کر دیا۔ لاہور کے ڈیفنس بی کے علا قہ فیز 5 کی رہائشی30 سالہ زبیدہ اور اسکی 5 سالہ بیٹی عنایہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی بیٹی موٹر کے تار لگا رہی تھی کے اس میں کرنٹ آگیا بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ماں بھی جاں بحق ہو گئی دونوں ماں بیٹی گھر کے چوکیدار طارق کے ساتھ رہتی تھیں۔