کراچی (سٹاف رپورٹر) قربانی کے جانورقسطوں پربکنے لگے ،کراچی سپرہائی وے پرقائم مویشی منڈی میں نیا کاروبارسامنے آگیا،کراچی میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ادھارپرجانوروں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ، منڈی میں اب تک 32 وی آئی پی ٹینٹ لگ چکے ہیں،جن میں سے 30 فیصد جانور ادھار پرفروخت ہوتے ہیں،10 لاکھ کے 5 مویشی لیے تو 25 لاکھ روپے کیش دیکرباقی رقم ادھارکرلی جاتی ہے ،رقم کی واپسی کیلئے 2 افراد بھی ساتھ جاتے ہیں،یہی نہیں بعض افراد تو کچھ رقم دیکرباقی اگلی تاریخوں کے چیک دے جاتے ہیں۔ بیوپاریوں کے مطابق مجبوری میں مویشی ادھارپردیتے ہیں کیونکہ قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے مویشی ادھارکے بغیرنہیں فروخت ہوتا۔ اس حوالے سے علمائکرام کا کہنا ہے کہ ادھارپرقربانی جائزنہیں ۔