کراچی (سٹاف رپورٹر)شہربھرمیں پانی کی قلت بالخصوص کلفٹن،ڈیفنس میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف پی ٹی آئی احتجاجی تحریک چلائے گی۔رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کی قیادت میں 14جون کو ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔اس ضمن میں ایم این اے آفتاب صدیقی کی جانب سے عوام کے نام ایک کھلاخط بھی جاری کیا گیاجس میں یہ باورکرایا گیاہے کہ واٹربورڈ اورسندھ حکومت کی ملی بھگت وظالمانہ روش کے خلاف اورحق کے حصول کے لئے جب تک متحد ہوکرگھروں سے باہرنہیں نکلیں گے ،آپ کامسئلہ حل نہیں ہوگا۔کلفٹن، ڈیفنس میں جگہ جگہ اس حوالے سے بینرز اورپینافلیکس بھی آویزاں کیے جارہے ہیں۔