کراچی(سٹاف رپورٹر) اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی پیر کے روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ، ان کی عمر 61 برس تھی۔ ڈاکٹر آصف فرخی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامعہ کراچی کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی،جبکہ جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہی انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ڈاکٹر آصف فرخی سینئرخاکہ نگار، مدرس، محقق اور قلم کار ڈاکٹر اسلم فرخی کے صاحب زادے تھے ۔ڈاکٹر آصف فرخی کا شمار پاکستان میں ادبی سیمینارز اور ثقافتی میلوں کی طرح ڈالنے والوں میں ہوتا ہے۔ ان کی ادبی خدمات پر 1997ء میں پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز نے انہیں وزیر اعظم کا ادبی ایوارڈ دیا جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے 2005ء میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔