مکرمی! آپ کے اخبار کی توسط سے میں کراچی کی ٹریفک پولیس کی توجہ غیر محتاط ڈرائیونگ کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں۔ آج کل سڑک حادثات میں بہت اضافہ ہو رہا ہے۔ جو عوام کے لئے جان و مال کا خطرہ ہیں۔ حادثات کی سب سے بڑی وجہ تنگ سڑکیں اور تیز اور جلدی سے گاڑی چلانا ہے۔ اس طرح وہ بے گناہ لوگوں کی موت کا ایک سبب بن جاتے ہیں۔ڈرائیور اکثر رفتار کی حد کو توڑ دیتے ہیں۔ بدترین بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ تو نشے میں ڈرائیونگ بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں بتایا گیا کہ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک راہگیر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ۔مزید برآں ، ڈرائور حضرات اکثر ٹریفک لائٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں کیونکہ ٹریفک پولیس موجود نہیں ہوتی تو ان کو روکنے کے لئے کوئی نہیںہوتا۔اب وقت آگیا ہے کہ ٹریفک حکام لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں ، جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر بھاری جرمانے عائد کرنا اور ان کے لائسنس ضبط کرنا شامل ہیں۔(مہوش محفوظ،کراچی)