کراچی (سٹاف رپورٹر) لسبیلہ چوک پر موٹرسائیکل سوارملزمان نے بھائی کے سامنے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،نارتھ کراچی اورپاک کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ نعمان مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ عمران کو قتل کردیا،ایس ایچ او جمشید کوارٹرقمرزیب ستی کے مطابق مقتول کو اسکے بھائی کے سامنے گولی ماری گئی، نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 19 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ پرانا گولیمارنزد گٹر باغیچہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،ایک کی شناخت 38سالہ جاوید علی کے نام سے ہوئی ،دوسرا شخص جسکی عمر تقریبا 35 سال ہے وہ ایک ہاتھ سے معذورہے اسکی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس افسرکا کہنا تھا کہ واقعہ گینگ وارکا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،دریں اثنائقائد آباد اورپرانی سبزی منڈی کے قریب سے 2 لاشیں ملیں جنہیں سرد خانے منتقل کردیاگیا ۔