کراچی (صباح نیوز) عالمی سطح پر کراچی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے بہتر قرار دے دیا گیا، ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی چوتھا آلودہ ترین شہر بتایا گیا ، فضائی آلودگی پر نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے ، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں زہر آلود فضا کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہے ، عالمی انڈیکس میں کراچی میں فضائی آلودگی 177 درجے سے زیادہ ہے ، مٹی کے ذرات، گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 سے 300 درجے تک فضائی آلودگی انتہائی مضر صحت ہے ۔رات گئے بارش سے پنجاب میں سموگ کی شدت میں معمولی کمی ہوئی تاہم افق پر سموگ اب بھی برقرار ہے ۔