کراچی ( سٹاف رپورٹر)ماڑی پور کینپ کے مقام پردوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے دوران پاک آرمی کا کیپٹن سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ، کینپ کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر ایک شہری جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اداروں کے ہمراہ حساس ادارے کے افسران وا ہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ، متوفی کی شناخت 35سالہ محمد آغا کے نام سے ہوئی جو پاک آرمی میں کیپٹن تھے اور اپنے دو ستوں کے ہمراہ کینپ پر سمندر میں نہا تے ہوئے ڈوب گئے ، ان کی نعش انکے ادارے کے اہلکاروں نے مسرور بیس میں قائم ٹراما سینٹر پہنچائی اور پولیس کو بتایا متوفی مسرور بیس میں ہی رہائش پذیر تھے ۔