پشاور(خبرنگار)کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون منصوبے کا 9ارب 24کروڑ 89لاکھ 30ہزار ڈالر کا پی سی ون وزارت ریلوے نے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا ہے ، پی سی ون کی منظوری کے بعد فیز ون چار سال ، فیز ٹو پانچ سال ، فیز تھری سات سال میں مکمل ہو گا ،منصوبے کے لئے قرضہ چین سے لیا جائیگا، پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر ٹریک 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ پر ٹرین چلانے کیلئے اپ گریڈ کرنے سمیت پلاننگ کمیشن کو بھجوا یا گیا ہے ،پشاورڈویژن میں سی پیک منصوبے کے تحت درجنوں دکانوں اور گھروں کو بھی ختم کیا جائے گا جس کیلئے سروے کیا گیا ہے ہشت نگری ریلوے پھاٹک میں 600سے زائد دکانوں کو اس ضمن میں ختم کیا جائے گا ،پشاور ، نوشہرہ کے درمیان ٹریک اپ گریڈیشن کی جائیگی ،راولپنڈی اور پشاور کے درمیان 174کلو میٹر ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، فردوس ریلوے پھاٹک کے قریب درجنوں دکانوں کو بھی ختم کیا جائے گا۔اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر بھی گھروں اور دکانوں کو مسمار کیا جائے گا ۔