کراچی(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بھڑک گئے اور صحافیوں کو دبائو میں لینے کی کوشش میں ناکامی پر صحافیوں کے جواب دیئے بغیر پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے ۔ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کی تاہم پریس کا نفرنس میں ایڈ منسٹریٹر افتخار شلوانی صحافیوں کے سوالات کرنے پر بھڑک گئے اور کہا کہ میں نے پریس کانفرنس اپنا تعارف کرانے کے لئے بلائی ہے ، کوئی مجھ سے سوال نہ کرے ،جب سوال کیا گیا کہ بطور کمشنر دودھ اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے سوال پر افتخار شلوانی یہ کہہ کر پر یس کانفرنس سے چلے گئے کہ میں سوالوں کے جواب دینے نہیں آیا، ماضی کی بات نہ کریں اور صحافیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانفرنس سے نکل گئے جس پر صحافیوں کی جانب سے افتخار شلوانی کے رویئے کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا۔