کراچی ( صباح نیوز) کراچی میں پولیس اہلکار کی غفلت کی وجہ سے قائد آباد تھانہ بم دھماکے کا نشانہ بنتے بنتے رہ گیا۔پولیس اہلکار نے گزشتہ روز سڑک سے ملی لاوارث موٹر سائیکل چیک کیے بغیر تھانے میں لے جا کر کھڑی کر دی جس میں 4 کلو وزنی دیسی ساختہ بم نصب تھا۔دیسی ساختہ بم میں بال بیئرنگ بھی موجود تھے جسے بعدازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنایا۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس موٹر سائیکل سے بم ملا اس پر تقریباً ساڑھے 12 بجے کا وقت فکس تھا۔ بم نہیں پھٹا بلکہ صرف ڈیٹونیٹر میں دھماکا ہوا جو ایک پٹاخے کا دھماکا لگا۔