کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں کم عمر بچوں کی جانب سے پولیس موبائل استعمال کرنے پر والد ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کو معطل کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ایک پولیس موبائل کو کم عمر بچے ڈرائیو کرکے ناشتہ کرنے بہادر آباد چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔