کراچی(سٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان انتظارکے والد اشفاق احمد نے کیس کے تفتیشی افسرپرعدم اعتمادکااظہارکردیا۔یہ بات انہوں نے انتظار کی پہلی برسی کے موقع پراپنی رہائش گاہ پرمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے محرکات کا اب تک سراغ نہیں لگایاجاسکاہے ۔سہیل حمید اوردیگرکئی افراد نے جے آئی ٹی میں جھوٹے بیانات قلمبند کروائے تاہم انصاف کے حصول کے لیے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرینگے ۔اتوار کو ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر انتظار کی برسی منعقد کی گئی ،برسی کے موقع پر قرآن وفاتحہ خوانی کااہتمام کیا گیا۔