کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔اکرام سہگل نے بطور چیئرمین اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقی طور پر قومی و عوامی مفاد میں اس عہدے پر رہنا مناسب نہیں سمجھتا، اس لیے بطور چیئرمین مزید کام نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے استعفیٰ کے اسباب پر مزید بات کرنے سے گریز کیا۔اکرام سہگل نے کہا کہ پاکستان کیلئے جہاں ضرورت پڑی، خدمات پیش کروں گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین کا بعض باتوں پر انتظامیہ سے اختلاف تھا۔