کراچی(رپورٹ:وقاص باقر)وفاقی حکومت نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کراچی ترقیاتی پیکیج کے 5منصوبوں کے لیے 1184ملین (ایک ارب 18کروڑ40لکھ)روپے کے فنڈزجاری کردئیے ہیں ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لیے فائر بریگیڈ آلات کی خریداری کی مد میں171 ملین روپے ، بی آرٹی ایس گرین لائن میٹرو منصوبے کے لیے 400 ملین جبکہ 3فلائی اوور منصوبوں کے لیے 178 ملین روپے کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ جام چاکرو سے بنارس تک منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے لیے 212 ملین، نشتر روڈ منصوبے کے لیے 223 ملین روپے کی رقم دی گئی ہے ۔