کراچی (سٹاف رپورٹر)پولیس میں اصلاحات اوراہلکاروں کی بہترتربیت کے تمام تردعووں کے باوجود کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ رونما ہوگیا، شہرقائد کی سڑکوں پر دندنانے والے پولیس اہلکاروں نے کار پر اندھا دھندھ فائرنگ کرکے ایک اور شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، دوسرا زخمی ہوگیا، تین اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ، چیکنگ کے دوران گاڑی بھگانا نوجوانوں کا جرم بن گیا، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپوٹ طلب کر لی ، جناح ہسپتال میں مقتول کی شناخت40 نبیل ہودبھائی ولد عزیزسلیمان اور زخمی رضاامام ولد اسدامام کے نام سے ہوئی۔ کارکو روک کر فائرنگ کی گئی ہے ۔فائرنگ کانشانہ بننے والے دونوں افراد دوست تھے ،جوگزری کھڈامارکیٹ کے قریب ریسٹورنٹ سے کھانا کھاکرواپس آرہے تھے ۔سب انسپکٹر عبدالغفار ،ہیڈکانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمدعلی کوگرفتارکرلیاگیا، گورنر نے واقعہ کا نوٹس لیکر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔