کراچی (نیٹ نیوز)دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کرمیدان میں آگئے ۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی ریلی میں شریک جاوید میاں داد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی، میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔جاوید میاں داد نے للکارتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بلے کے ساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، میرے پاس ایسی پچاس تلواریں بچپن سے ہیں ۔ بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیو فکر نہ کرو، ہم تہمارے ساتھ ہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے ۔
کراچی :کشمیریوں پر بھارتی مظالم ،جاوید میاں داد تلوار لے کرمیدان میں آگئے
هفته 31 اگست 2019ء
کراچی (نیٹ نیوز)دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کرمیدان میں آگئے ۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی ریلی میں شریک جاوید میاں داد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی، میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔جاوید میاں داد نے للکارتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بلے کے ساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، میرے پاس ایسی پچاس تلواریں بچپن سے ہیں ۔ بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیو فکر نہ کرو، ہم تہمارے ساتھ ہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز فیصل آ با د میں هفته 31 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں