کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی مزید ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لئے نیپرا سے اجازت طلب کرلی ہے ۔ نیپرا 16 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا ئی ہے ۔ کے الیکٹرک نے کثیر سالہ ٹیرف کے ذریعے 143ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے ۔ کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17.05 فیصد سے بڑھا کر 41.94 فیصد کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔