مکرمی ! مدرسے سے لے کر اسکول تک اور گھرسے لے کر بڑے بزگوں کی نصیحتوں تک صفائی کے بارے میں نصیحتیںہمیں گھول کر پلادی جاتی ہے۔ بحیثیت ایک مسلمان ہو نے کے نا طے ہمارا فرض ہے کی اسلامی تعلیمات کو یاد رکھیں اور ان پر عمل کریں لیکن بد قسمتی سے بطورِ مسلمان ہمیں اپنے حقوق تو یاد ہیں لیکن فرائض بھول بیٹھے ہیں۔پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی مسئلہ گندگی ہے اور گندگی سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر" شہرِ قائد " ہے۔ جہا ں سڑکوں اور گلی محلوں پر کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے ہوا میں بدبو اور مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے پیدا ہو رہے ہیں جو بہت سی موزی بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔جس گلی سے گزریںغلاظت کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔اوپر سے گٹروں کا پانی بھی سڑکوں پر موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ٹریفک کا مسئلہ بھی برپا ہوچکا ہے اور شہریوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ( حرا نثار)