کراچی(سٹاف رپورٹر)بے روزگاروں نے سول ہسپتال پردھاوا بول دیا،200خالی اسامیوں پرنوکری کے لئے آنے والے ہزاروں نوجوان بے قابو ہوگئے اوردروازے توڑکر ہسپتال میں داخل ہوگئے ۔پولیس نے ہزاروں بے روزگاروں کا ہجوم ختم کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ کراچی کے سول ہسپتال میں ایک سے پانچ گریڈ تک کی 300 خالی اسامیوں کے لیے اتوار کا روز منتخب کیاتھااورایک ہی دن میں تمام انٹرویو مکمل کرنے کااعلان کیاتھا۔اعلان کے بعد اتوار کو بے روزگاروں نے سول ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ہر شخص کی خواہش تھی کہ اس کا انٹرویو پہلے ہوجائے ۔پولیس کے لاٹھی چارج اور بے ہنگم انتظامات کے باعث خواتین امیدوار سمیت کئی افراد بغیر انٹرویو کے بغیر واپس لوٹ گئے ۔