کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں 3گھنٹے کے دوران 2ٹرینیں پٹڑی سے اترگئیں،جس سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی تاخیرکا شکارہوگئی۔ریلوے حکام کے کراچی ایکسپریس کو کینٹ سٹیشن سے متصل شنٹنگ ایریا میں صفائی کے بعد پلیٹ فارم پرلایا جارہا تھا کہ اسکی 2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ادھر تیزگام ایکسپریس کینٹ سٹیشن سے محض ایک کلومیٹردورکالا پل کے قریب حادثے کا شکارہوئی اوراسکی آخری 2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثرہوئی اورمسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حادثہ کے باعث کراچی سے فرید ایکسپریس،بہائالدین زکریا،سکھرایکسپریس،خیبرمیل،شاہ حسین،کراچی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں تاخیرسے روانہ ہوئیں۔