کراچی(نمائندہ 92نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کے آمدن واثاثوں کی تحقیقات تیزکردیں۔حلیم عادل شیخ کو کل منگل طلب کیا گیاہے ۔حلیم عادل شیخ نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بدانتظامی وبدعنوانی کومسلسل بے نقاب کررہاہوں اوراسی لیے مجھ سے پیپلزپارٹی خوفزدہ ہے ،الزامات کاہرفورم پرجواب دوں گااوردفاع کرونگا۔