کراچی(سٹاف رپورٹر)لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں گزشتہ روزلوٹ مارکے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاک فوج کے جوان 25سالہ اسدعلی کی نماز جنازہ علاقائی مسجد میں ادا کئے جانے کے بعد پاک فوج کے دستے نے سلامی دی اور پورے فوجی اعزازکے ساتھ شیرپاؤقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ واقعے کامقدمہ درج نہیں کیا گیا۔