کراچی (سٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا یاسین آباد قبرستان کے عقب میں واقع جھونپڑبستی میں پراسرارطورپرخوفناک آگ لگنے سے 100سے زائدجھگیاں اوران میں موجودلاکھوں روپے مالیت کے مویشی اورگھریلوسامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ نے 5 سے زائد گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پایا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ مذکورہ پلاٹ دو ایکڑ پر مشتمل ہے جس پرایک بلڈراوراوڑھ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت کے درمیان مذکورہ پلاٹ کاتنازع چل رہاہے ۔انھوں نے بتایاکہ آتشزدگی کے باعث جھونپڑبستی میں قائم 100سے زائدجھگیاں اوران میں موجودسامان مکمل طورپرجل کرخاکسترہوگیاجبکہ جھونپڑبستی میں 100سے زائدبکرے اور 8گائے بھی جھلس کرمرگئے ۔