کراچی(سٹاف رپورٹر)جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اﷲ محسود کی پہلی برسی آج منائی جائے گی۔اس حوالے سے قرآن خوانی کا اہتمام ظہرسے عصرکے درمیان جرگہ ہال سہراب گوٹھ میں کیا جائے گا۔ عصر کی نماز سے پہلے نقیب اﷲ محسود شہید کے والد اور کراچی گرینڈ جرگہ کے نمائندگان پریس کانفرنس کرینگے ۔واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے کے بعد اسکی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اوراس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری عمل میں آئی تھی تاہم مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کے دیگرافسران اس کے بعد سے مفرور ہیں اورکئی ماہ گزرجانے کے باوجود کراچی پولیس دیگرملزموں کا سراغ نہیں لگاسکی۔اس کیس میں راؤ انوارعدالت سے ضمانت پررہا ہوچکے ہیں۔