کراچی(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی منجمد کی گئی جائیدادوں کی تفصیلات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جائیدادیں کراچی،حیدرآباد اور خیرپور میں ہیں، جائیدادوں کو ٹرانسفر نہ کرنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے منجمد جائیدادوں کی فہرست ضلع جنوبی،شرقی اور غربی کے علاوہ ڈی سی خیرپور کو ارسال کردی ہیں، عدالت نے مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔