کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے ٹی وی اینکرمرید عباس کی بیوہ اورسول سوسائٹی کے ارکان نے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ پولیس مرکزی ملزم عاطف زمان کومکمل پروٹو کول دے رہی ہے ۔مرید عباس کی بیوہ زارا مرید عباس نے کہاکہ قاتل عاطف زمان دن میں کرکٹ کھیلتااورشام کے وقت چہل قدمی کرتاہے ،ہائی پروفائل قتل کیس کے تفتیشی افسرطارق دھاریجو لندن میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولیس نے اب تک ہمایوں سے تفتیش نہیں کی۔مریدعباس کی بیوہ کاکہنا تھا کہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اب تک انسداد دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائیں۔مظاہرین نے نعرے لگائے اورمرید عباس سمیت دوافراد کے قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔