کراچی( سٹاف رپورٹر) کراچی ک میں موٹرسائیکل پارٹس کمپنی میں بوائلز پھٹنے سے جھلس کر 6ملازم جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے منزل پمپ کے قریب فیکٹری میں بدھ کی صبح بوائلر پھٹنے سے 7ملازم جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق کسی متوفی کے اہلخانہ نے فیکٹری مالکان یا انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے رابطہ کیا تو مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔ اعلیٰ حکام سے احکامات موصول ہوئے تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائیگا۔