ہوسکتا ہے کہ آئیوری کوسٹ جانے پر اگر آپ اس گھر کے پاس سے گزریں تو ایک جھٹکا لگے کہ اتنا بڑا مگرمچھ یہاں کیا کررہا ہے مگر یہ تو ایک آرٹسٹ موسیٰ کالاؤ کی تخلیقی صلاحیت کا شکاہکار ہے جو انہوں نے تھیری عطا نامی شخص کے لیے ڈیزائن کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ڈیزائن کرنے والے موسیٰ اس کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی اس دنیا سے چل بسے تھے جسے بعد میں عطا نے مکمل کیا۔ سوشل میڈیا پر اس انوکھے گھر کے بھی خوب چوچے رہتے ہیں ۔کئی غیر ملکی صارفین نے اس انوکھے گھر میں رات گزانے کی بھی خواہش کااظہار کیا ہے ۔