مکرمی، ملک میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ کیسز کیساتھ ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے مگر عوام ہے کہ احتیاط برتنے کو تیار نہیں ہے ۔حکومت نے وبا سے نمٹنے کیلئے مختلف پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں مگر ان پابندیوں پر عملدرآمد ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دے رہا ۔خاص طور پر کراچی میں تو شہریوں نے پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں ہیں کراچی کے بیشتر سکولز خاص طور پر ضلع وسطی کے سکولز میں بچوں کو بلالیا جارہا ہے جبکہ حکومت نے 10 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ایسا لگتا ہے سکولز مالکان کی ہٹ دھرمی کے باعث انتظامیہ بھی بے بس اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کراچی میں جیمز بھی کھلے ہیں اور دوسری طرف ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھ کر خابے شابے بھی چل رہیں ہے کوئی روکنے والا نہیں ہے ، سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ خدارا خلاف ورزیوں کا نوٹس لے تاکہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جاسکے۔ ( کاوش میمن )