کراچی(سٹاف رپورٹر ) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل سے پریشان نہ ہوں بلکہ کڑاہی اور بریانی بناکر کھاسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جارہی ہے ، ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا، محکمہ زراعت کی ٹیموں نے صبح ملیر کے زرعی علاقوں کا دورہ کیا تھا تاہم ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آیا ہے لہذا فائدہ اٹھائیں۔