کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ کے قریب ٹڈیوں کی بڑی تعداد فلائٹ پی کے 130 سے ٹکرا گئی۔ ٹڈی دل کے حملے سے طیارے کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے حواس برقرار رکھے اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ اس واقعے میں طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے ۔