بیجنگ( ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک چینی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا ہے ۔چین کی 38 سالہ معروف اداکارہ فین بنگبنگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ رقص پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہاتھ صاف کرنے والی اس ویڈیو میں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اس مہلک مرض سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، صرف ہمت اور احتیاط ضروری ہے ۔ صحت مند رہنے کے لیے ہمیشہ ہاتھ دھوتے رہیں۔