نئی دہلی ( آن لائن ) کرتارپور راہداری معاہدے پر آج بدھ کو دستخط کی تقریب منسوخ کردی گئی ، بھارت 20 ڈالر فی یاتری فیس پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط سے بھاگنے لگا ، بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی اور گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ دستخط 23اکتوبر کو کیے جائیں گے ، تاہم اب حتمی مسودے پر دستخط کی تقریب مؤخرکردی گئی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے مطابق لاجسٹک مسائل کی بنا پر معاہدہ پر دستخط کل جمعرات 24 اکتوبر کو متوقع ہیں، جوائنٹ سیکرٹری سطح کا بھارتی افسر جمعرات کو معاہدہ پر دستخط کیلئے زیرو پوائنٹ پر پاکستانی افسروں سے ملاقات کرے گا۔