لاہور(جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ سے ایک کروڑ32لاکھ سے زائد مالیت کے 132لیپ ٹاپ چوری ہو گئے ، چوری میں ہسپتال کا ملازم توقیر مسیح ملوث نکلا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے تھانہ ڈیفنس سی بلاک میں ایف آئی آر درج کرا دی ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم توقیر مسیح نے 132 لیپ ٹاپ کچھ عرصہ میں سٹور سے چوری کرکے حفیظ سنٹر پر راحیل نامی دوکاندار کو فروخت کئے ۔ ایک لیپ ٹاپ کی قیمت 93 ہزار روپے ہے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔