دمشق، انقرہ (این این آئی، آ ن لا ئن )کرد فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شام کے ترکی کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں مجوزہ محفوظ زون کو خالی کردیا ہے ۔ شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد فورسز کے کمانڈر نے امر یکہ کو مطلع کیا کہ انہوں نے جنگ بندی سمجھوتے کے تمام تقاضوں کو پورا کردیا ہے ۔تاہم ترکی نے فوری طور پر ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ادھر ترکی نے اعلان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اسے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوں کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کی "ضرورت نہیں"۔