شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماڈل واداکارہ چاندنی نے کہا ہے کہ فلم ہویا کسی بڑی کمپنی کا ایڈ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی کوشش کرتی ہوں میری منزل شہرت نہیں بلکہ محنت، لگن سے اپنے کام کیساتھ انصاف کرنا ہے آج جس مقام پر ہوں اس کی بنیادی وجہ ہے کہ کام میں ڈوب کر کام کرتی ہوں انٹرنیشنل برانڈ کیساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ اورانکے ایڈ کی بہت جلد شوٹنگ شروع ہونیوالی ہے ایڈ کی ڈیمانڈ کو پورا کرونگی نئی آنیوالی ماڈلز بھی کام سے انصاف اور دلجمعی اور لگن سے پرفارمنس کریں تو کامیابیاں ان کا مقدربنیں گیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں تاریخی سیرگاہ ہرن مینار میں شوٹنگ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ماڈل واداکارہ چاندنی نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین کیلئے کام کرو تاکہ میرے کردار اور کام کو مدتوں یاد رکھا جائے انہوں نے کہاکہ ایڈکی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد فلموں کی طرف آئونگی اور فلموں میں بھی میرے کردار بہت پسند کیا جائیگا اور شائقین میرے کردارتو مدتوں یاد رکھیں گے یہی انسان کی شہرت، عزت اور تکریم ہوتی ہے