لاہور (جنرل رپورٹر)کرغیزستان سے پاکستان کے دورہ پرڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فلسفہ ، پولیٹکل اینڈ لیگل ریسرچ آف نیشنل اکیڈمی آف سائنس کرغیزستان ڈاکٹر اوسمان ٹونگواسکو کی سربراہی میں 5رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ اس موقع ڈاکٹر محمد خالد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، پروفیسر ڈاکٹرمحمدسلیم مظہر ، ڈاکٹر مبشر منور خان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ ،پروفیسر ڈاکٹر کنول امین و دیگر نے شرکت کی۔ )پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سنٹرآف گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے ’پاکستانیت ‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار آج ہوگا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر، صدر سنٹرآف گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز میجر جنرل (ر) سید خالد عامر جعفری، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبو ل،نائب صدر سنٹر آف گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز میجر جنرل(ر) حافظ مسرور احمد ، جاوید جبار ، شکیل احمد رامے اورعبد اﷲ حمید گل خیالات کا اظہار کریں گے ۔