کراچی(سٹاف رپورٹر)رینجرزنے ملیر سٹی کے علاقے میں ایک مکان کے اندرسے بھاری اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپراطلاع ملی کہ کچھ شرپسند عناصر نے ملیر سٹی کے علاقے میں ایک مکان کے اندر بارودی مواداوراسلحہ چھپارکھاہے رینجرز(سندھ)نے ملیرسٹی کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مکان میں چھپایاگیابارودی مواد اوراسلحہ برآمدکرلیا۔بر آمد کیے گئے بارودی مواداوراسلحہ میں ایک عددتیارآئی ای ڈی،بارودی مواد2کلو گرام،2عددایچ ای گرینیڈ،6عددڈیٹونیٹرز،سیفٹی فیوز6میٹر،ایک عدد 9ایم ایم پسٹل،4عدد 9 ایم ایم پسٹل میگزین،2 عدد 30بور پسٹل بمعہ میگزین،ایک عدد 30 بور پسٹل میگزین،ایک عدد ڈبل فلیم ریوالورلائیٹر،32 بورپسٹل کے 2عددراؤنڈزاور12 بوررائفل کے 105 عدد راؤنڈز شامل ہیں۔