اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ ستمبر میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال19۔2018ء کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال 18۔2017ء میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا، کرنٹ اکائونٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے جبکہ مارچ 2015ء میں کرنٹ اکائونٹ تقریباً 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔